انتھروپک کے خفیہ اے آئی ماڈل تک غیر قانونی رسائی نے سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ انتھروپک کمپنی کے خفیہ ماڈل ‘کلاڈ میتھوس’ تک نامعلوم افراد کی رسائی نے کمپنی میں ہلچل مچادی ہے۔
انتھروپک نے بتایا ہے کہ ‘میتھوس’ ایسا طاقتور ماڈل ہے جو غلط ہاتھوں میں جانے پر عالمی سسٹمز کو ہیک کر سکتا ہے۔ یہ ماڈل عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا تھا، بلکہ مخصوص کمپنیوں کو ٹیسٹنگ کے لیے دیا گیا تھا۔
بلومبرگ کے مطابق، غیر مجاز افراد نے تھرڈ پارٹی وینڈر کے ذریعے اس ماڈل تک رسائی حاصل کی۔ کمپنی نے اس پر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اب تک کوئی نقصان دہ استعمال سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ماڈل کی صلاحیتیں دنیا کے بڑے سسٹمز میں موجود خامیوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ انتھروپک نے ‘کلاڈ میتھوس’ کی صلاحیتوں کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا تھا۔ ماہرین نے اس واقعے کو اے آئی سیکیورٹی کے لیے سنجیدہ موڑ قرار دیا ہے۔















