حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ

حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، 3 سال کے لیے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا منصوبہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت، عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 سال کے لیے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا پلان ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق گرین بانڈ، سکوک اور دیگر بانڈز جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ غیرملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ بین الاقوامی بینکوں کو انڈر رائٹرز اور لیڈ منیجرز بنانے کا منصوبہ ہے۔ حکومت کم شرح سود پر قرض لینے کی کوشش کرے گی اور مارکیٹ حالات کے مطابق وقت کا تعین کرے گی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے فنڈز درکار ہیں۔ 3 الگ کنسورشیمز کے ذریعے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے روڈ شوز بھی ہوں گے۔ پاکستانی روپے میں ڈالرسٹلڈ بانڈز جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ منصوبہ حکومت کا کم لاگت اور کم شرح سود پر قرض لینے کا ہے۔ گزشتہ دنوں 7 فیصد شرح سود پر 75 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مالیاتی مسائل کے پیش نظر حکومت نے ماضی میں بھی بین الاقوامی مارکیٹ سے قرض لینے کے اقدامات کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں