وفاقی بجٹ جون میں پیش ہوگا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز

وفاقی بجٹ جون میں پیش ہوگا، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجٹ تیار کر رہی ہے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی بجٹ جون میں پیش ہوگا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تجویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت نے بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔

مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کو نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ پہلے سے حاصل ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے گی۔

ایکسپورٹ زونز میں تیار مصنوعات کو مقامی مارکیٹ میں بیچنے کی پابندی ہوگی۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت اضافہ لازمی قرار دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سخت کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

ایف بی آر کے آڈٹ نظام کو مضبوط اور مرکزی بنایا جائے گا۔ وفاقی بجٹ میں نئے اکنامک زونز بنانے پر فی الحال پابندی عائد رہے گی۔ زرمبادلہ کے حوالے سے پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت بی آئی ایس پی کے مستحقین کے وظیفے میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کرنے جا رہی ہے، جس سے سہ ماہی رقم ساڑھے چودہ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے انیس ہزار روپے کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں