ستارہ پیٹرولیم کا بڑا فیصلہ، آئی پی او سے نیٹ ورک اور اسٹوریج میں اضافے کا امکان

ستارہ پیٹرولیم نے 4.8 ارب روپے کے آئی پی او کا اعلان کیا ہے، جس سے فیول ریٹیل نیٹ ورک اور لاجسٹکس کی توسیع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ستارہ پیٹرولیم، 4.8 ارب روپے کے آئی پی او کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ستارہ پیٹرولیم سروس لمیٹڈ نے 4.8 ارب روپے کے آئی پی او (IPO) کے ذریعے سرمایہ جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم فیول ریٹیل نیٹ ورک، لاجسٹکس آپریشنز اور اسٹوریج انفرااسٹرکچر کی توسیع پر خرچ کی جائے گی۔

کمپنی کے پراسپیکٹس کے مطابق، 279.9 ملین آرڈینری شیئرز کی پیش کش کی جائے گی، جس میں سے 111.9 ملین شیئرز پہلے ہی الاٹ کیے جاچکے ہیں۔ 168 ملین شیئرز عوام کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

بک بلڈنگ کا آغاز 13.50 روپے فی حصص سے ہوگا اور یہ 18.90 روپے فی حصص تک بڑھ سکتا ہے۔ 75 فیصد شیئرز ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو دیے جائیں گے جبکہ 25 فیصد عوام کو جاری کیے جائیں گے۔

آئی پی او کے ذریعے جمع شدہ رقم سے آئل اسٹوریج ٹرمینل کی تعمیر، فیول اسٹیشنز نیٹ ورک کی توسیع اور ٹینکر فلیٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ 56 فیصد رقم اسٹوریج ٹرمینل کے لیے مخصوص ہے۔

واضح رہے کہ ستارہ پیٹرولیم سروس لمیٹڈ فیول ٹریڈنگ، ڈسٹری بیوشن اور لاجسٹکس میں سرگرم ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2025 میں 121.9 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی اور 3.25 ارب روپے کا منافع کمایا۔

دیگر متعلقہ خبریں