اسلام آباد میں ریڈ زون کے وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے، عدالتی سماعتیں ملتوی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ریڈ زون میں موجود تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہے گا۔ عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا اور عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے۔ برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کو 21 اپریل کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں متاثر کیے بغیر جاری رکھ سکیں۔














