امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ممکن ہے، جنگ بندی میں توسیع جاری رہے گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ممکن ہے۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ناکہ بندی برقرار رکھے اور ممکنہ حالات کے لیے تیار رہے۔
ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی کو بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کرتا۔ انہوں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کو مثبت قرار دیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف حملہ مؤخر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا کہ امریکی جنگ بندی کی توسیع کی کوئی اہمیت نہیں اور ایران کو اپنی حکمت عملی آگے بڑھانی چاہیے۔














