اسلام آباد میں سیکیورٹی آپریشنز میں 39 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد میں سیکیورٹی آپریشنز کے دوران 39 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، سیکیورٹی آپریشنز میں 39 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ کرپا، ترنول، پھلگراں، کھنہ، کراچی کمپنی، سنگجانی، نون، گولڑہ اور سہالہ میں ان آپریشنز کو انجام دیا گیا۔ ان کارروائیوں میں لیڈیز پولیس بھی شریک تھیں۔

پولیس کے مطابق 743 افراد اور 307 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ 95 دکانوں، 46 ہوٹلز، 272 موٹر سائیکلوں اور 96 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 39 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس سے پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی اسکواڈز ہر وقت گشت کر رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں