لاہور میں تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

لاہور میں تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے نوجوان سیف شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور، تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیفنس اے کے علاقے میں تیز رفتار کاروں کی ٹکر سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت سیف کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر جا رہا تھا، جب دو ریس لگاتی گاڑیوں نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں سیف کو شدید چوٹیں آئیں اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم کار ڈرائیورز کے خلاف درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تیز رفتار گاڑیوں کی ریس کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں