چینی کمپنی نے آواز سے چلنے والے اِن کار ٹوائلٹ کا پیٹنٹ حاصل کر لیا

چینی کمپنی سیرس نے گاڑی میں نصب آواز سے فعال ٹوائلٹ کا پیٹنٹ حاصل کر لیا، جو طویل سفر میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی سیریس، گاڑی میں آواز سے فعال ٹوائلٹ کا پیٹنٹ

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی آٹو میکر کمپنی سیرس نے گاڑی میں نصب آواز سے فعال ٹوائلٹ کا پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ مسافر کی سیٹ کے نیچے سے نکلتا ہے۔

چونگ چنگ میں قائم سیرس نے اپریل 2025 میں پیٹنٹ نمبر CN224104011U کے تحت درخواست دی تھی، جو حال ہی میں منظور ہوئی۔ یہ ٹوائلٹ طویل سفر یا کیمپنگ کے دوران استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ٹوائلٹ آواز سے کنٹرول ہوتا ہے اور فضلے کو محفوظ کرتا ہے، جہاں بخارات میں تبدیل کرنے کا نظام موجود ہے۔ اس میں بدبو کے خاتمے کے لیے ایگزاسٹ فین بھی ہے۔

کمپنی نے ابھی تک ایسی گاڑی کا اعلان نہیں کیا جس میں یہ ٹوائلٹ شامل ہو۔ سیریس پہلی کمپنی نہیں، پولسٹون پہلے ہی پورٹیبل ٹوائلٹ پیش کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ 1954 کی کلاسک رولس رائس سلور ریتھ لائموزِن میں بھی سونے سے مزین ٹوائلٹ موجود تھا، جو حال ہی میں نیلام ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں