محمود اچکزئی، پی ٹی آئی قیادت سے ناراضگی کے باعث مردان جلسے سے دور

محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی قیادت سے ناراضگی کے باعث مردان جلسے میں عدم شرکت کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود اچکزئی، پی ٹی آئی قیادت سے ناراضگی کے باعث مردان جلسے سے دور

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، محمود خان اچکزئی مردان جلسے کے بارے میں اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، مردان جلسے کی تاریخ کا فیصلہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کی قیادت کا اختیار محمود اچکزئی کو سونپا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عاطف خان نے محمود اچکزئی کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی، تاہم انہوں نے شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

یاد رہے کہ محمود اچکزئی کی عدم شرکت کی وجہ ان کی قیادت کے ساتھ مشاورت کی کمی ہے، جبکہ مردان جلسے کی ہدایت عمران خان کی طرف سے دی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں