شاہ رخ خان کا فلم کلپ شیئر ہونے پر خوشی کا اظہار

شاہ رخ خان نے دی اکیڈمی کی جانب سے فلم کلپ شیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ رخ خان، فلم کلپ شیئر ہونے پر خوشی کا اظہار

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دی اکیڈمی (اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز) کی جانب سے ان کی فلم کا کلپ شیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اکیڈمی نے شاہ رخ خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا، جس میں شاہ رخ خان ایک بوتل ہاتھ میں پکڑ کر ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریر کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم کا کلپ شیئر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دی اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو دنیا کا بادشاہ محسوس کر رہے ہیں۔

یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی ہدایت کار فرح خان تھیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ یاسین نے 2001 سے 2011 تک شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کام کیا۔ ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ دیکھ رہے تھے، جنہوں نے یاسین کو شاہ رخ خان سے ملاقات کی دعوت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں