عالیہ بھٹ کی بہن شاہین نے فٹنس کوچ ایشان مہرا سے منگنی کرلی، انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے فٹنس کوچ ایشان مہرا کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ خبر شاہین نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
شاہین بھٹ اور ان کے منگیتر ایشان مہرا نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے منگنی کی خوشخبری دی۔ تصاویر میں شاہین اپنے منگیتر کے ساتھ انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں، کیپشن میں لکھا گیا کہ شاید ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے میں کچھ زیادہ ہی کردیا۔
شاہین اور ایشان کا رشتہ 2025 میں سامنے آیا تھا۔ جب شاہین نے سوشل میڈیا پر کبھی کبھار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جن میں سالگرہ کی پوسٹس، سفر کی تصاویر اور روزمرہ کے لمحات شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق، ایشان مہرا ایک فٹنس کوچ ہیں اور بھٹ خاندان کے ساتھ مختلف مواقع پر نظر آ چکے ہیں، جن میں عالیہ بھٹ کی تقاریب بھی شامل ہیں۔ ان کی منگنی کے اعلان کے بعد دوستوں اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شاہین بھٹ زیادہ تر ہندی سنیما میں پس پردہ کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور بعد میں تحریر اور اسسٹنٹ ڈائریکشن کی جانب آئیں۔















