برطانیہ نے ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں برطانوی جہازوں پر حملے کے دعوے کی تردید کی ہے، وزارت دفاع کے مطابق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں برطانوی جہازوں پر حملے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
برطانوی وزارت دفاع اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے بیان میں واضح کیا کہ ہفتے کو آبنائے ہرمز میں کسی برطانوی بحری جہاز پر حملہ نہیں ہوا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق دو جہازوں پر حملے کی رپورٹ ہے، تاہم ان کے ملک کی تصدیق نہیں کی گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز پر حملہ کیا، جس میں فرانس اور برطانیہ کے جہاز متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھی دو بھارتی جہازوں پر فائرنگ کا واقعہ رپورٹ کیا تھا۔











