پاکستان ریلوے نے پنجاب میں 9 نئے لوکل روٹس پر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جس میں لاہور سے راولپنڈی تک فاسٹ ٹرین بھی شامل ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلوے نے پنجاب حکومت کے تعاون سے صوبے میں 9 نئے لوکل روٹس پر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نئے ٹریکس بچھانے کے ساتھ پرانے ٹریکس کو بہتر بنایا جائے گا۔ لاہور سے راولپنڈی تک پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو سوا 2 گھنٹے میں سفر مکمل کرے گی۔
فاسٹ ٹرین کے علاوہ 8 لوکل روٹس پر جدید ٹرینیں چلائی جائیں گی، پنجاب حکومت نئے روٹس کے لیے انجن اور کوچز فراہم کرے گی۔
شاہدرہ سے نارووال، نارووال سے سیالکوٹ، رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک نئی ٹرینیں چلیں گی جبکہ شیخوپورہ، جڑانوالہ اور شورکوٹ روٹ پر بھی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کوٹ ادو سے ڈیرہ غازی خان تک بین الصوبائی ٹرین بھی شامل ہوگی۔ ریلوے حادثات سے بچاؤ کے لیے خودکار نظام لایا جا رہا ہے اور شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین پارکس بنائے جائیں گے۔















