اسلام آباد میں 26 اپریل تک ٹرانسپورٹ اڈے بند رہیں گے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات کے دوران سکیورٹی مضبوط بنائی جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، جو 26 اپریل تک نافذ رہے گا۔
ذرائع کے مطابق، فیض آباد، پیرودھائی اور کراچی کمپنی میں تمام بس اڈے 11 بجے رات سے بند رہیں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیدار نے بتایا کہ انہیں جمعرات کو اجلاس میں فیض آباد اور منڈی موڑ کے اڈوں کی بندش سے آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ 18 اپریل سے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا جائے گا۔
اس بندش کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات سے قبل سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کے تحت دوسرے صوبوں سے پولیس کی نفری بھی بلائی جارہی ہے، اور پنجاب سے 3 ہزار اہلکار پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔















