وزیراعظم شہباز شریف نے اوور انوائسنگ کے مالی بے ضابطگیوں پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اوور انوائسنگ کے ذریعے مالی بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں ایف بی آر کی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں 2017 سے 2022 تک اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کی غفلت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے۔ انہوں نے ٹیکس کے پیسے کو قوم کی امانت قرار دیتے ہوئے اس کا حساب دینا ریاستی ذمہ داری قرار دیا۔
مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو فعال کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے سنٹرلائزڈ پرائس ویریفکیشن پورٹل بنایا ہے۔ اکتوبر 2022 میں پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ ونگ نے ان بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔















