مشاہد حسین سید نے کہا مذاکرات کامیاب ہونے پر صدر ٹرمپ خود دستخط کرنے اسلام آباد آئیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہوگا۔
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو صدر ٹرمپ خود دستخط کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، نائب صدر جے ڈی وینس کو دستخط نہیں کرنے دیں گے۔
مزید کہا گیا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں گے۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے۔
یاد رہے کہ یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے لیے وسیع اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔













