برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ایڈورڈ ڈیوی نے ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے بادشاہ چارلس سوئم کے دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ سر ایڈورڈ ڈیوی نے بادشاہ چارلس سوئم کے دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سر ایڈورڈ ڈیوی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ کسی امریکی صدر کو یہ کہتے سنیں گے کہ پوری تہذیب کو اجاڑ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بداخلاق، ناعاقبت اندیش اور عالمی قوانین سے باہر صدر ہیں، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ برطانیہ کے دوست نہیں ہیں۔
سر ایڈ ڈیوی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو خطرناک اور کرپٹ گینگسٹر قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ اسی طرح کا رویہ اپنانا چاہیے۔
واضح رہے کہ سر ایڈورڈ ڈیوی نے بادشاہ چارلس سوئم کے دورہ امریکا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جس کی وجہ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے۔












