پاکستان اسٹیٹ آئل نے جواد احمد چیمہ کو نیا سی ای او مقرر کر دیا ہے، جو 18 مئی 2026 سے عہدہ سنبھالیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
جواد احمد چیمہ 18 مئی 2026 سے بطور سی ای او عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کی تعیناتی تین سال کے لیے پی ایس او بورڈ کی منظوری سے ہوئی ہے۔ وہ عبوری سی ای او عبد السمیع کی جگہ لیں گے۔
نئے سی ای او کو توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ انہوں نے ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں میں اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
جواد احمد چیمہ شیل پاکستان کے سابق سی ای او اور شیل پی ایل سی میں اسٹریٹجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔ حالیہ عرصے میں وہ کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او رہے۔
واضح رہے کہ پی ایس او میں نئی قیادت کے آنے سے توانائی کے شعبے میں بہتری کی امیدیں ظاہر کی جا رہی ہیں۔















