لاہور قلندرز، غیرملکی بیٹر پرویز حسین انجری کے باعث باہر

لاہور قلندرز کے غیرملکی بیٹر پرویز حسین ایمان کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور قلندرز، غیرملکی بیٹر پرویز حسین انجری کے باعث باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر پرویز حسین ایمان انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

ترجمان لاہور قلندرز نے پرویز حسین کی کندھے کی انجری کی تصدیق کی ہے۔ یہ انجری ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے کے بعد ہوئی تھی۔

پرویز حسین کے ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قلندرز انتظامیہ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر پرویز حسین کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے اور پرویز حسین کا باہر ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں