کراچی، پی ایس ایل کرکٹرز کی ساحل پر تفریحی سرگرمیاں

کراچی میں پی ایس ایل کرکٹرز نے ساحل پر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پکنک منائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، پی ایس ایل کرکٹرز کی ساحل پر تفریحی سرگرمیاں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے کراچی کے ساحل کا رخ کرلیا۔

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی کے ساحل پر پکنک منائی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر وقت گزارا۔

پی ایس ایل کی ٹیموں نے تقریباً تین گھنٹے ساحل پر گزارے اور خوب ہلا گلا کیا۔ کھلاڑیوں نے مختلف تفریحی سرگرمیاں کیں جن میں والی بال کا مقابلہ بھی شامل تھا۔

کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا، جس سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کیا جاتا ہے اور یہ لیگ عالمی شہرت رکھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں