شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون اور سوات ایکسپریس وے بند کر دی گئی ہیں، شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی درخواست کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔















