آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی، چھٹے نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی، وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ راشد خان بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی، چھٹے نمبر پر پہنچ گئے

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئی سی سی نے تازہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق آئرلینڈ کے ہیری ٹیکر ساتویں، انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں اور بھارت کے شریاس ایئر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، سری لنکا کے پاتھم نسانکا اور سلمان علی آغا نے بھی دو دو درجے ترقی کرتے ہوئے چودہویں، پندرہویں اور سولہویں پوزیشن حاصل کر لی۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں۔ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے، جو ان کی بین الاقوامی میچز میں کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں