حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

حکومت نے سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، سائبر سکیورٹی ایکٹ کا مسودہ تیار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کر کے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، اور اس پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے۔

وزارت آئی ٹی کے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سکیور ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ نادرا، ایف بی آر اور ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی اہم قومی انفرا اسٹرکچر کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی اور ملک میں سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں