امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے قریب پہنچ چکا ہے اور اب وہاں کے آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بتدریج فوجی آپریشنز کے خاتمے کا ارادہ ہے اور اگر امریکا چاہے تو اسرائیل بھی جنگ بند کر دے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ان ممالک کی ذمہ داری ہے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاہم امریکا ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر نے زور دیا کہ عالمی گزرگاہوں کی حفاظت مشترکہ طور پر کی جانی چاہیے تاکہ ان کی سیکیورٹی یقینی ہو۔













