لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں AQI انتہائی خطرناک زمرے میں شامل۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) انتہائی خطرناک سطح تکیں پہنچ گئی ہے۔ محکمہ جنگلات لاہور کے دفتر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 664.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں 596.0، ایچ بی ایف سی سوسائٹی میں 474.0 اور سانڈہ روڈ پر 464.0 ریکارڈ کی گئی۔ ایف سی کالج لاہور میں AQI 461.0 اور لرننگ الائنس انٹرنیشنل میں 451.0 ریکارڈ کی گئی، جو تمام انسانی صحت کے لئے خطرناک درجے میں شامل ہیں۔
ڈی ایچ اے (فیز 8) لاہور میں ہوا میں آلودگی کی سطح 415.0 اور پنجاب یونیورسٹی کے IEEE دفتر میں 405.0 ریکارڈ کیا گیا جو کہ بھی خطرناک زمرے میں شامل ہیں۔ پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی میں اے کیو آئی 400.0 ریکارڈ ہوا جو کہ بہت غیر صحت مند ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں PM2.5 کی سطح بھی خطرناک درجے تک پہنچ چکی ہے، محکمہ جنگلات میں 616.1 µg/m³، سول سیکرٹریٹ میں 547.3 µg/m³، اور ایچ بی ایف سی سوسائٹی میں 424.3 µg/m³ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تمام علاقے شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔















