فیس بک گروپس میں صارفین کے لیے شناخت چھپانے کا نیا فیچر متعارف

میٹا نے فیس بک گروپس کے لیے صارفین کو نک نیم اور اوتار کے ذریعے شناخت چھپانے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے فیس بک گروپس کے لیے ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو اپنی شناخت چھپانے کا موقع ملے گا۔ اب صارفین اپنے حقیقی نام کے بجائے نک نیم اور اوتار استعمال کر سکیں گے۔

یہ فیچر گروپ ایڈمن کی اجازت پر منحصر ہوگا، جس کے بعد گروپ کے ارکان اپنی پوسٹس کو مخصوص نک نیم کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

میٹا کے مطابق، اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے گروپ ایڈمنز کو اجازت دینی ہوگی اور بعض صورتوں میں انفرادی منظوری بھی درکار ہوگی۔ اجازت ملنے کے بعد صارفین اپنے اصل نام یا نک نیم کے درمیان سوئچ کر سکیں گے، لیکن نک نیم میٹا کے کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق ہونا چاہیے۔

صارفین کو نک نیم منتخب کرتے وقت اوتار کا بھی انتخاب کرنے کا موقع ملے گا، جن میں زیادہ تر جانوروں کے چشمے پہنے ہوئے تصاویر شامل ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں