مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خریدا، قیمت 9 ارب تک پہنچ گئی

مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی Strancally Castle خریدا، جس کی قیمت پاکستانی 6 ارب سے 9 ارب روپے کے درمیان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں تاریخی محل خریدا، قیمت 9 ارب تک پہنچ گئی

آئرلینڈ: (رائیٹ ناؤنیوز) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے آئرلینڈ میں 19ویں صدی کا تاریخی محل خرید لیا ہے۔ اس محل کے ساتھ سیکڑوں ایکڑ زمین بھی شامل ہے جس نے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے Strancally Castle کے ساتھ 440 ایکڑ زمین تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ ڈالر میں خریدی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 6 ارب 38 کروڑ سے 9 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔

میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ زکربرگ اور ان کا خاندان اس تاریخی محل کی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔ زکربرگ آئرلینڈ میں وقت گزارنا چاہتے ہیں جہاں میٹا کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر بھی ہے۔

یہ محل دریا کے کنارے واقع ہے اور اس کے اطراف وسیع سبزہ موجود ہے۔ محل میں 11 بیڈ رومز، لائبریری، ڈائننگ اور ڈرائنگ روم شامل ہیں جو اس کی تاریخی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ زکربرگ نے یہ محل ایک سرمایہ کار سے خریدا ہے جو 25 سال سے وہاں مقیم تھا۔ زکربرگ نے اس سے قبل میامی میں بھی بڑی جائیداد خریدی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں