پنجاب میں آلودگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مریم اورنگزیب کا بیان

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں آلودگی بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا، ہواؤں کے رخ کی تبدیلی سے بہتری کی امید ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ مشرقی ہواؤں کی وجہ سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت ہواؤں کا رخ بدلنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کا امکان ہے۔ لاہور میں مکینیکل سٹریٹ واشنگ، واٹر سپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ بھٹوں اور صنعتوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کھلی جگہوں پر آگ جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سموگ ایمرجنسی سکواڈز چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں اور ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں