سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو بالی وڈ میں خودمختار بننے کا مشورہ

سیف علی خان نے بیٹے ابراہیم کو فلم انڈسٹری میں خودمختار بننے کی نصیحت کی، کہا کہ والدین کی وجہ سے ملنے والے مواقع ناانصافی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو بالی وڈ میں خودمختار بننے کا مشورہ

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے۔ سیف علی خان نے اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں اقربا پروری کے موضوع پر گفتگو کی، جہاں انہوں نے کہا کہ خوش قسمت اور بدقسمت لوگوں کے درمیان مواقع کا فرق ہوتا ہے۔ عوام ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط بیک گراؤنڈ کے مشہور ہوجاتے ہیں۔

سیف علی خان نے کہا کہ اداکاروں کو ان کے والدین کی وجہ سے مواقع ملنا ناانصافی ہے۔ اگر آپ کو کام ملا اور اسے اچھی طرح انجام دیا گیا تو عوام اسے پسند کرے گی، لیکن بار بار موقع ملنے کے باوجود آپ اچھا کام نہ کرسکیں تو یہ غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے لیکن ایک حد تک، اور ابراہیم کو کہا کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ اسے اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ‘نادانیاں’ سے ڈیبیو کیا تھا، تاہم فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں