سنجے دت نے متنازع گانے کے بول پر معافی مانگ لی، قبائلی بچیوں کی تعلیم میں مدد کا وعدہ۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے متنازع گانے کے بول پر اعتراضات کے بعد معافی مانگ لی۔ نیشنل کمیشن برائے خواتین کے سامنے پیش ہو کر انہوں نے وضاحت کی اور معذرت کی۔
سنجے دت نے کمیشن کے روبرو خواتین کے احترام اور سماجی حساسیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے قبائلی برادری کی 50 بچیوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا۔
اداکار نے کہا کہ وہ گانے کے بول یا ترجمے سے پہلے آگاہ نہیں تھے، ان کا کردار صرف پرفارم کرنے تک محدود تھا۔ انہوں نے مواد کی نامناسب ہونے پر معذرت کی۔
سنجے دت نے ایک سال کے اندر ناگپور کی بچیوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لی۔ انہوں نے کمیشن میں تین ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ گانے میں مبینہ فحش مواد کے باعث سنجے دت کو کمیشن نے طلب کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔















