انو کپور نے اوم پوری پر بہن کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا، اوم پوری نے سیما کپور سے شادی کی جو 8 ماہ چلی۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کی بہن کو دھوکا دیا اور زندگی خراب کی۔
انو کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکار تھے، مگر انہوں نے میری بہن سے شادی کرکے دھوکا دیا۔
انو کپور نے مزید کہا کہ اوم پوری کی زندگی کے آخری دنوں میں میری بہن سیما کپور نے ان کی دیکھ بھال کی، جس پر مجھے اپنی بہن پر غصہ آیا۔
انو کپور کا کہنا تھا کہ اوم پوری کے بیٹے اور سابقہ بیوی کے لیے دعاگو ہوں، مگر افسوس ہے کہ میری بہن کی زندگی متاثر ہوئی۔
واضح رہے کہ سیما کپور اور اوم پوری کی شادی 1990 میں ہوئی جو صرف 8 ماہ چلی، بعد میں اوم پوری نے نندیتا پوری سے شادی کرلی۔















