مہرین پیرزادہ نے ارش اولکھ سے ہماچل پردیش میں شادی کر لی، تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
ہماچل پردیش: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ نے ارش اولکھ سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اتوار کو ہماچل پردیش میں سادہ اور نجی تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
اداکارہ نے شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ پوسٹ میں شادی کی تصاویر بھی شامل تھیں۔
شادی کے اعلان کے بعد شوبز شخصیات کی مبارکباد کے پیغامات آنے شروع ہو گئے۔ اس تقریب نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
یاد رہے کہ مہرین پیرزادہ تیلگو اور تامل سنیما میں مشہور ہیں۔ 2016 میں تیلگو فلم سے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے بھائی گرفتح پیرزادہ بھی اداکار ہیں۔















