کاجول نے 30 سال پرانا اصول کیوں توڑا، اداکارہ نے وجہ بتا دی

کاجول نے 30 سال بعد بوسے کے سین فلمانے کی وجہ کردار کی ضرورت بتائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کاجول کا 30 سال بعد بوسے کے سین کی وضاحت

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے 30 سال بعد بوسے کے سین فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو ‘دی ٹرائل: پیار، قانون، دھوکہ’ میں یہ اصول توڑ دیا۔

کاجول نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کردار کی ضرورت کے تحت کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ صرف ایک منظر نہیں تھا بلکہ کردار کے جذبات کی عکاسی کرتا تھا۔

کاجول نے بتایا کہ اس منظر کو ہٹانا کہانی کے لیے نقصان دہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشہ ورانہ فیصلہ تھا جو کردار کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کاجول طویل عرصے تک بوسے کے مناظر سے دور رہیں لیکن اس سیریز میں یہ اصول توڑ دیا۔ سیریز میں انہوں نے جیشو سین گپتا کے ساتھ یہ منظر فلمایا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز ہدایتکار سپرن ورما کی تخلیق ہے جس میں کاجول نے نوینیکا سین گپتا کا کردار ادا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں