افطار میں گھر پر آسان بریڈ لزانیا بنانے کا طریقہ

رمضان میں افطار کے لیے مزیدار بریڈ لزانیا بنائیں، بچوں اور بڑوں کو پسند آئے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افطار میں گھر پر آسان بریڈ لزانیا بنانے کا طریقہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان میں افطار کے موقع پر کچھ نیا اور مزیدار بنانے کا دل چاہ رہا ہو تو بریڈ لزانیا ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ ڈش نرم بریڈ، مصالحے دار چکن اور دو قسم کے چیز کے ساتھ تیار کی جاتی ہے، جو بچوں اور بڑوں دونوں کو پسند آئے گی۔

بریڈ لزانیا کے لیے 6 سے 8 عدد بریڈ کے سلائس، 200 گرام بون لیس چکن، 3 انڈے، 2 پیالی دودھ، 2 کچلے ہوئے لہسن، 1/2 کھانے کا چمچ لال مرچ، 1/2 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی کالی مرچ، نمک حسبِ ذائقہ، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، 1/2 چائے کا چمچ پارسلے، 1/2 چائے کا چمچ اجوائن، نصف پیالی چیڈر چیز اور 4 بڑے چمچ موزریلا چیز استعمال کریں۔

چکن کو لہسن، نمک، لال مرچ، سرکہ اور سویا سوس کے ساتھ میرینیٹ کریں۔ شیشے کی ڈش میں تیل لگا کر بریڈ کے سلائس رکھیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر نمک، کالی مرچ، اجوائن، پارسلے اور دودھ شامل کریں، پھر انڈوں کا مکسچر بریڈ پر ڈالیں۔ چکن کو فرائی کرکے بریڈ پر رکھیں اور چیز چھڑک کر اوون میں 180 ڈگری سیلسیس پر 5 سے 7 منٹ کے لیے بیک کریں۔ کیچپ یا چلی گارلک کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں