عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے ایران کی جانب سے حملے روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں اور انہیں روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے حکمت عملی پر زور دیا گیا۔
سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی وفد میں بریگیڈئیر محمد جاوید طارق شامل تھے۔ دونوں ممالک نے ستمبر میں اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔












