برازیلی سائنسدانوں نے چاکلیٹ ذائقے والا شہد تیار کر لیا

برازیلی سائنسدانوں نے چاکلیٹ ذائقے والا شہد تیار کیا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے، مزید تحقیق جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برازیلی سائنسدانوں نے چاکلیٹ ذائقے والا شہد تیار کر لیا

برازیلیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیلی سائنسدانوں نے چاکلیٹ ذائقے والا شہد تیار کر لیا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔

State University of Campinas کے ماہرین نے مقامی شہد میں کوکا بیج کے ٹکڑوں کو شامل کر کے یہ منفرد شہد تیار کیا ہے۔ یہ شہد براہ راست کھانے کے علاوہ کھانوں میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شہد کیفین اور دل کی صحت کے لیے مفید مرکبات پر مشتمل ہے۔ اس میں ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ لوگوں کے لیے سب سے اہم اس کا ذائقہ ہوگا، مگر اس میں موجود حیاتیاتی مرکبات بھی قابل ذکر ہیں۔ مزید تحقیق کے ذریعے معلوم ہوگا کہ دل کے علاوہ صحت کے اور کون سے فوائد اس شہد سے حاصل ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں