بنگلہ دیش میں زلزلے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں جمعے کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ یہ مقام دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
زلزلے کے بعد کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔















