اٹلی کے نیپلز کے قریب 4.7 شدت کا زلزلہ، بجلی کی فراہمی متاثر۔ زلزلے سے عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
نیپلز: (رائیٹ ناؤ نیوز) اٹلی کے شہر نیپلز کے قریب کیمپی فلیگری میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ٹرین و میٹرو سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
اٹلی کے قومی ادارہ برائے ارضیات کے مطابق زلزلہ شام 7 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز کیمپی فلیگری کا آتش فشانی علاقہ تھا جس کی گہرائی 3 کلومیٹر تھی۔
اطالوی فائر سروس نے بتایا کہ نیپلز میں عمارتوں کو معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ہنگامی امداد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
مقامی حکام نے ریلوے اور میٹرو سروس معطل کر دی اور مختلف علاقوں میں بجلی متاثر رہی۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ کیمپی فلیگری زلزلہ خیز علاقہ ہے اور یہاں زلزلوں کی سرگرمی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 1980 کی دہائی میں بھی یہاں شدید زلزلے آ چکے ہیں۔














