کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف، کوئی نقصان نہیں

کراچی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف، کوئی نقصان نہیں

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی ہی تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر اور واضح تھے، جس کے بعد لوگوں نے احتیاطاً کھلی جگہوں کا رخ کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی زلزلے سے متعلق اطلاعات پھیل گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق چھوٹے زلزلے عموماً زیادہ نقصان کا باعث نہیں بنتے۔

دیگر متعلقہ خبریں