انڈونیشیا کے شمالی ساحل پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
جکارتہ: (رائیٹ ناؤنیوز) انڈونیشیا کے شمالی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 5.9، 5.6 اور 6.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے۔ زلزلہ صبح 4:58 بجے 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
انڈونیشیا کی موسمیاتی ایجنسی نے شہریوں کو ساحلوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔
ابتدائی اندازے کے مطابق زلزلے سے تقریباً 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انڈونیشین حکومت نے جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول ہیں۔













