یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ متوقع ہے، آئل انڈسٹری نے اوگرا کو ورکنگ پیپر بھیج دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری نے مجوزہ اضافے کا ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اوگرا کی جانب سے ورکنگ پیپر کل حکومت کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔ ٹیکسز اور لیوی میں اضافہ ہونے کی صورت میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں