چینی سائنسدانوں نے سِن گیس سے پلاسٹک بنانے کا نیا طریقہ دریافت کیا، جو فاسل فیول انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنسدانوں نے ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ گیسز کے مرکب (سِن گیس) سے ربر اور پلاسٹک بنانے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ یہ طریقہ کار صنعتوں کے فاسل فیول پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اولفِنز، جو پیٹرولیم سے اخذ کیے جاتے ہیں، متعدد پولیمرز کی بنیاد ہوتے ہیں، جس سے کاربن اخراج کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔
تحقیق میں سائنسدانوں نے کوئلے، بائیو ماس یا قدرتی گیس سے حاصل ہونے والی سِن گیس کو استعمال کے واسطے ایک متبادل ری ایکشن وضع کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق، آئرن پر مبنی کیٹلسٹ سِن گیس سے اولفِنز کی پیداوار کی تاثیر کو پچاس فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔















