لی گیو یو چین میں دہائیوں بعد اپنے خاندان سے ملے ہیں۔ ان کے شناختی کارڈ کی تجدید اور خاندان سے ملاقات لین کی مدد سے ممکن ہوئی۔
چین: (رائیٹ ناؤ نیوز) 63 سالہ لی گیو یو، جو چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھتے ہیں، دہائیوں بعد اپنے خاندان سے مل گئے ہیں۔ لی گیو یو نے 1987 میں 24 سال کی عمر میں صوبہ گوانگزو منتقل ہو کر بہتر روزگار کے مواقع تلاش کیے تھے۔
وہ 1997 میں ایک بار اپنے گھر واپس آئے مگر اپنے بھائیوں سے نہیں مل سکے کیونکہ وہ کسی اور جگہ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک فون نمبر بھی چھوڑا تھا مگر رابطہ نہیں ہوسکا۔
1998 میں لی گیو یو صوبہ Heilongjiang کے شہر Harbin میں منتقل ہوئے اور وہاں ایک ہوٹل کی مالکہ لین سے ملے۔ لین نے ہوٹل کے بند ہونے کے بعد انہیں ایک پہاڑی گھر کی دیکھ بھال کا موقع دیا۔
26 سال بعد، 2026 میں لین نے اس مکان کا دورہ کیا تو لی گیو یو کو وہاں پایا۔ انہوں نے فوری طور پر ان کی مدد کی اور انہیں اپنے بھائیوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا۔
یاد رہے کہ لی گیو یو کا شناختی کارڈ 2005 میں ایکسپائر ہو گیا تھا اور وہ وسائل کی کمی کے باعث نئے شناختی کارڈ کے لیے اپنے علاقے نہیں جا سکے تھے۔













