لاہور کی فضائی آلودگی تشویشناک، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

لاہور کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے اور لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد میں 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی۔

ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا جبکہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 325 ہے۔ نئی دہلی میں دیوالی پر ہونے والی آتش بازی کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا جس کے اثرات لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا تک پہنچ گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں