لاہور رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کے حادثے میں دو مزدور جاں بحق۔ حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور رنگ روڈ پر افسوسناک حادثے میں دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔ لوہے کی شیٹس سے لدا مزدا ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مزدور سڑک پر گر گئے۔
حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی وجہ بنی۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت رفیق اور اعجاز کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے دونوں مزدوروں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
حادثہ کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مقامی افراد نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور تیز رفتاری پر کنٹرول کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ لاہور رنگ روڈ پر تیز رفتاری کے حادثات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کی ہدایت کی گئی ہے۔














