1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی کو شدید مظالم کا سامنا ہوا، مکتی باہنی کی دہشت گردی نے حالات کو بدتر بنایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی کو سنگین مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی مداخلت اور مکتی باہنی کی دہشت گردی نے حالات کو بدتر بنا دیا۔
بہاری کمیونٹی کے محمد علاؤ الدین نے بتایا کہ مکتی باہنی نے چٹاگانگ میں بے پناہ ظلم و ستم ڈھائے، جس کے نتیجے میں بے شمار لاشیں سڑکوں پر پڑی تھیں، جنہیں دفن کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ٹکا خان کی آمد کے بعد بہاریوں کو فوج میں شامل کیا گیا اور تین ماہ کی تربیت کے بعد دفاع کے لیے تیار کیا گیا۔
اس وقت اندرونی صورتحال انتہائی خراب تھی، مکتی باہنی اور بھارت کی مداخلت سے دہشت کا ماحول تھا۔















