بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ سے باہر کردیا

پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کے بعد ورلڈکپ 2026 سے باہر ہونا پڑا۔ بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-5 سے کامیابی حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ سے باہر کردیا

نیدر لینڈز: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا۔ پاکستانی ٹیم کو 3 میچوں میں دوسری شکست کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ نہ مل سکی۔

نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں کھیلے جانیوالے ہاکی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف 3-5 سے جیت کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر سے پہلا گول کیا۔ ابھیشک نے دوسرا گول کرکے برتری کو ڈبل کردیا۔ پاکستانی حنان شاھد نے گول کرکے برتری 1-3 کر دی، تاہم بھارت نے چوتھا گول بھی بنا لیا۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان نے پہلا گول کیا۔ بھارتی ٹیم نے پنالٹی اسٹروک پر 2-5 کی برتری برقرار رکھی۔ پاکستان کے حنان شاھد نے آخری کوارٹر میں دوسرا گول بنایا۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ نے پول ڈی سے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک بھی ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں