پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی پانچ بڑی ایئر لائنز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایئر انڈیا، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، اکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 640 پروازیں متاثر ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو متبادل طویل فضائی روٹس اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ جس سے پروازوں کا سفر 1 سے 3 گھنٹے طویل ہو رہا ہے۔ اضافی اخراجات کی وجہ سے مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
خلیجی اور ایرانی فضائی راستے بھی بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔ ایران اور امریکا کی کشیدگی بھارتی ایئر لائنز کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ مزید 600 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ ستمبر 2026 تک برقرار رہے گا۔ بھارتی ملٹری اور کارگو طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔













