مونگ پھلی کے صحت پر مثبت اثرات، ماہرین کی تحقیق

مونگ پھلی کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موجودہ موسم میں مونگ پھلی کھانے کے فوائد پر ماہرین نے روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مونگ پھلی پروٹین، چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

مونگ پھلی میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور دیگر غذائی اجزاء دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور امراض قلب کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا، جس سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے میں کمی آتی ہے اور یہ وزن کو بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔ یہ فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ مونگ پھلی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور جِلد کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ، مونگ پھلی کھانے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اور یہ عمر کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں